الجزيرہ ٹی وی چینل کے مطابق جنگ کے 98ویں دن غزہ کی وزارت صحت کے بیان میں بتایا گيا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس میں 151 لوگ شہیدو اور 248 زخمی ہوئے ہيں۔
بیان کے مطابق نئے شہیدوں کی تعداد ملانے کے بعد 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر جارحیت میں اب تک 23 ہزار 708 لوگ شہید ہوئے ہيں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں اسی طرح 60 ہزار 5 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق بہت سے شہیدوں کی لاشیں اب بھی ملبے کے نیچے دبی ہيں۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ